بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے سیدہ عابدہ حسین کو کتاب پر قانونی نوٹس،کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ہونے والی کتاب رونمائی ملتوی

ہفتہ 10 فروری 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اور معروف سیاست دان سیدہ عابدہ حسین کو ان کی کتاب پر قانونی نوٹس بھجوانے کے بعد کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ہونے والی اس کتاب کی رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے یہ قانونی نوٹس ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سیدہ عابدہ حسین کے ساتھ ساتھ معروف پبلشنگ ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید، ریجنل سیلز ڈائریکٹر سلمی عادل اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کے بانی اور ڈائریکٹرز کو بھی بھیجے گئے ہیں جس کے بعد کراچی میں ہونے والے ادبی میلے میں اس کتاب کی رونمائی روک دی گئی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کتاب کی پبلشر اور پرنٹر کراچی لیٹریری فیسٹیول کی ڈائریکٹر ہیں اوراس کتاب کی رونمائی 9 فروری 2018 کو شروع ہونے والیکراچی لیٹریری فیسٹیول میں کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں خاص طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس کتاب کی رونمائی سیبازرہیں، اگر کراچی لیٹریری فیسٹیول اس کتاب کی فروخت کرتا ہے تو وہ بھی اس کتاب کی مصنفہ اور پبلشر کے ساتھ گٹھ جوڑ کا مرتکب سمجھے جائیں گے جو کہ قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے بختاور بھٹو کے قانونی نوٹس کے بعد نہ صرف کراچی لٹریچر فیسٹیول میں سیدہ عابدہ حسین کی کتاب کی رونمائی ملتوی کر دی ہے بلکہ اپنی ویب سائٹ سے مذکورہ کتاب کے حوالے سے موجود تشہیری مواد بھی ہٹا دیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 16:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :