بلاول بھٹو کی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کیویزکے خلاف سیریزمیں فیصلہ کن جیت پر مبارک باد

منگل 5 دسمبر 2023 22:04

بلاول بھٹو کی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کیویزکے خلاف سیریزمیں فیصلہ کن جیت پر مبارک باد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن جیت پر مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نام تہینتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں ہماری ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح پوری قوم کے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔فاطمہ ثنا اور سعیدہ اقبال سمیت تمام ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر شاباش دیتا ہوں ۔زندگی کے ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کو صف اول میں دیکھنا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔
وقت اشاعت : 05/12/2023 - 22:04:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :