آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی

جمعہ 16 فروری 2018 13:20

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 13:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :