جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ،ْرپورٹ

جمعرات 22 فروری 2018 16:25

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں ہفتہ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 28 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں پروٹیز نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 16:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :