پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھر گیا، شہر کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 20:56

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھر گیا، شہر کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھر گیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت ہزاروں افراد موجود ہے، جبکہ اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی۔ دوسری جانب دبئی کی شاہراہوں پر بھی ہر جانب پاکستانیوں کا رش ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے جس کے باعث دبئی شہر کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے باعث دبئی میں عید کا سا سماء ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 20:56:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :