رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے

بدھ 28 فروری 2018 17:49

رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے
میکسیکوسٹی۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ہسپانوی سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نڈال کولہوں کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں، اسی انجری کی وجہ سے وہ گزشتہ ماہ کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوئے تھے۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ میکسیکو اوپن کے ذریعے میں ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے آخری ٹریننگ سیشن کے دوران میرے کولہوں میں شدید درد پیدا ہوا جس کی وجہ سے میں نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور اب سو فیصد فٹ ہونے کے بعد دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 17:49:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :