پی ایس ایل ٹاکرا، ملتان سلطانز پشاور زلمی کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 6 مارچ 2018 22:25

پی ایس ایل ٹاکرا، ملتان سلطانز پشاور زلمی کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ تھری کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف دیدیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز کمار سنگاکارا تھے جو 28 رنز بناکر لائم ڈوسن کی گیند کا شکار بنے ، دوسرے اوپنر احمد شہزاد اپنی روایتی سست رفتار اننگز (37 گیندوں پر 37 رنز) کھیل کر رن آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اگلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز کپتان شعیب ملک تھے جو عمید آصف کی گیند پر مڈ وکٹ پر گیند کو باﺅنڈری کے پار لگانا چاہتے تھے تاہم حسن علی کو کیچ دے بیٹھے۔پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہے۔ تمیم اقبال اپنے ملک بنگلہ دیش سے کھیلنے واپس چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ آندرے فلیچر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ صابر رحمان اور عثمان خالد کی جگہ رکی ویسلز اور حماد اعظم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ملتان سلطانز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وقت اشاعت : 06/03/2018 - 22:25:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :