لاہور قلندر کی جانب سے شاندار اسپیل ، شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کو مبارکباد

ایک اور چیمپیئن تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں، شاہد آفریدی کا پیغام

ہفتہ 10 مارچ 2018 12:31

لاہور قلندر کی جانب سے شاندار اسپیل ، شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کو مبارکباد
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے تمام لوگوں کی توجہ محور بن گئے۔ملتان سلطانز کی ٹیم بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی لیکن شاہین آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ملتان کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز نے آخری نو وکٹیں صرف 23 رنز کے اضافے سے گنوائیں۔سوشل میڈیا سمیت تمام حلقوں میں شاہین آفریدی کی اس شاندار باؤلنگ کو خوب سراہا گیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپیئن تیار تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 12:31:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :