سندھ گیمز شفاف ٹرائل کرانے پر کمشنر کراچی ، سیکرٹری اسپورٹس اور ڈائریکٹر اسپورٹس کی کلیم اعوان کو شاباش

بدھ 14 مارچ 2018 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) کراچی میں28مارچ سے 31مارچ تک ہونے والے سندھ گیمز کے سلسلے میں ہونے والی 60کلومیٹر طویل سائیکل ریس کیلئے کراچی کی ٹیم منتخب کرنے کیلئے 60کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس کامیابی و کامرانی اور انتہائی شفاف اندا زمیںمنعقد کرانے پر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان ، سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی ، ڈائریکٹر اسپورٹس شہزادپرویز بھٹی اور کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ آف سند ھ ہائی کورٹ نے کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری کلیم اعوان کو شاباشی دی اور شاندارخراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

آج کلیم اعوان نے فرداً فرداً کمشنر کراچی ، سیکریٹری اسپورٹس اور ڈائریکٹر اسپورٹس سے ان کے دفتر میں ملاقاتیں کیں اور سائیکلنگ ٹائم ٹرائل کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ نے کلیم اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلیم اعوان کو سندھ سائیکلنگ کا سیکریٹری بنے صرف ایک سال ہوا ہے لیکن کام انہوں نے گذشتہ 30سالوں کا نمٹادیا ہے۔

ایک سال کے عرصے میں 28بڑی سائیکل ریسوں کا انعقاد کرکے نہ صرف سائیکلسٹوں کو ہزار وں لاکھوں روپے انعام کی شکل میں دیئے گئے ہیں بلکہ اکثر کو سرکار ی ملازمت بھی میسر آئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان سائیکلسٹوں اور انکی ماؤں کی دعائیں کلیم اعوان کوغیر مرئی قوت کی صورت میں حاصل ہورہی ہیں۔ کلیم اعوان نے دوبارہ اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ انشاء اللہ سندھ گیمز سائیکل ریس کا ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کی طر ز پرانعقاد کیا جائے گا جو کہ 31مارچ کو مزار قائد سے اسٹیل ٹاؤن اور واپس مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:13:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :