�ے زیادہ لاپتہ افراد کے بازیابی کی درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے وکیل عبدالرشید سمیت 70 سے زیادہ لاپتہ افراد کے بازیابی کی درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں وکیل عبدالرشید سمیت 70 سے زیادہ لاپتہ افراد کے بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرزاوردیگر کو نوٹیس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے والد وکیل ہیں، جنہیں 17 اکتوبر کو نوابشاہ جاتے ہوئے اغواہ کرلیاگیا، درخواست گزار کے وکیل مزمل ممتاز نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کولاپتہ ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں مگر ان کا کوئی پتا نہیں چلا، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے جی آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی مگر کچھ نہیں ہوا، خاتون درخواست نے موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر کو 7 ماہ پہلے گلشن 13 ڈی سے گھر سے گرفتار کیا گیاتھا، اب تک ان کا کچھ پتا نہیں چلا، پولیس کوئی بھی کام نہیں کر رہی ہے پولیس والے کال کرکے پوچھتے ہیں کہ آپ کا شوہر واپس آیا
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :