کراچی کنگز کو شکست، پشاور زلمی پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 23:25

کراچی کنگز کو شکست، پشاور زلمی پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ تھری کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو رنز سے شکست دیکر فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 16 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میںکراچی کنگز کی جانب سے مختار احمد اور جو ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن مختار صرف ایک رنز بنانے کے بعد سمین گل کا شکار بن گئے۔

بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈینلی کے ساتھ ملکر سکور بورڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، اس دوران ڈینلی نے سمین گل کو شاندار چھکا بھی رسید کیا،پہلی وکٹ کے بعد بابر اعظم اور جو ڈینلی کے درمیان شاندار شراکت قائم ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کراچی کنگز کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد عامر نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔محمد عامر نے پہلے اوور میں صرف 2 رنز دیے لیکن دوسرے اوور میں کامران اکمل نے عثمان شنواری کو شاندار چھکا لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا جب کہ محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں صرف 3 رنز دیے۔کامران اکمل نے میچ کے پانچویں اوور میں 25 رنز بٹورے انہوں نے عثمان شنواری کو ابتدائی 5 گیندوں پر 5 باﺅنڈریاں رسید کیں جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کے دوسرے اوپننگ بلے باز آندرے فلیچر نے بھی کامران اکمل کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ موڈ اپنایا اور روی بوپارا کو بلند وبانگ چھکا رسید کیا۔اس دوران کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری سکور کی، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز لیوک رونکی نے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ہی 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے 10ویں اوور میں پہلے اندرے فلیچر کو 34 رنز پر پویلین بھیجا لیکن پھر کامران اکمل نے انہیں بلند وبانگ چھکا رسید کیا مگر اگلی ہی گیند پر بوپارا نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ کامران اکمل 27 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ابتدائی اوور میں ناقص بولنگ کے بعد کراچی کنگز کے بولرز خاص کر روی بوپارا نے نہ صرف بعد میں آنے والے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکا بلکہ پشاور زلمی کی ابتدائی 3 وکٹیں بھی انہیں کے حصے میں آئیں۔

محمد حفیظ کی اننگز 13 رنز تک محدود رہی اور لیام ڈاسن بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے، وہ عثمان شنواری کا شکار بنے جب کہ ڈیرن سیمی نے 12 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 23:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :