چوکے چھکے لگیں گے یا گریں گی وکٹیں، پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ جاری کر دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مارچ 2018 23:05

چوکے چھکے لگیں گے یا گریں گی وکٹیں، پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ جاری کر دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کل بروز اتوار نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کا فائنل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اب پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے کافی سازگار ہے۔ اس لیے امید ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں زیادہ سے زیادہ رنز اسکور ہوتے دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 23:05:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :