پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز؛ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

منگل 27 مارچ 2018 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے،نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں یکم،2 اور 3 اپریل کو میچ کھیلیں گی،تمام انکلوڑرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پربک کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل انکلوڑر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 جبکہ 8 ہزار روپے والا 4 ہزار اور 4 ہزار روپے والا 2 ہزار روپے میں ملے گا، وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ کے ٹکٹ ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھی
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 13:38:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :