راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا دبنگ اداکار سلمان خان کی سزا ہونے پر اظہار افسوس

میرا دل سلمان ،انکی فیملی کے ساتھ ہے، مجھے یقین ہے سلمان بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے

جمعہ 6 اپریل 2018 19:16

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا دبنگ اداکار سلمان خان کی سزا ہونے پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں سزا ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کو 5 سال کی سزاہوگئی یہ دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کوکالے ہرن شکار کیس میں سزا ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان خان کو اپنا دوست قرار دیااور کہا کہ سلمان خان کو 5سال کیلئے قید کی سزاہوگئی یہ نہایت افسوسناک ہے، لیکن قانون اپنا کام کرے گا اور ہمیں بھارتی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے لگتا ہے کہ سلمان کو دی جانے والی سزا سخت ہے، تاہم میرا دل سلمان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہے، مجھے یقین ہے سلمان بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 19:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :