پشاور زلمی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایوارڈ شو ،زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز، کا انعقاد تیس اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا

دنیائےاسپورٹس کے بڑے سپر اسٹارز ڈیرن سیمی ،ویو رچرڈرز اور برائن لارا سمیت کئی غیر ملکی اسپورٹس سپر اسٹارز جلوہ گر ہوں گے، پاکستان کے اسپورٹس لیجنڈز کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا

muhammad ali محمد علی پیر 23 اپریل 2018 23:41

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء) پشاور زلمی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایوارڈ شو ،زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز، کا انعقاد تیس اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا ۔دنیائےاسپورٹس کے بڑے سپر اسٹارز ڈیرن سیمی ،ویو رچرڈرز اور برائن لارا سمیت کئی غیر ملکی اسپورٹس سپر اسٹارز جلوہ گر ہوں گے، پاکستان کے اسپورٹس لیجنڈز کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا.

پاکستان میں اسپورٹس ایوارڈز کی بنیاد اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پاکستان کا سب سےبڑا اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس اور پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے قدم سے قدم ملاکر بڑے ایونٹ کا اعلان کردیا ۔پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایوارڈز شو ،زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز , Powered by PTVC کا انعقاد جلد ہوگا۔

(جاری ہے)

ایوارڈز میں پاکستان اور دنیا بھرکے اسپورٹس سپر اسٹارز کو انکی گرانقدر خدمات پر زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا ۔دنیائے کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے میگا سپر اسٹارز ان ایوارڈز میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں ۔اپنی طرز کے ان منفرد اور باوقار ایوارڈزکا مقصد جہاں ایک طرف اسپورٹس لیجنڈز کی خدمات کو سراہنا ہے وہیں اتنی بڑی تعداد میں اسپورٹس لیجنڈز کا ایک ساتھ پاکستان کے مثبت امیچ اور کھیل پسند ملک اور قوم ہونےکا بھی ثبوت اور شاندار مظاہرہ ہوگا.

ایوارڈ میں پاکستان اسپورٹس لیجنڈز حنیف محمد, جہانگیر خان سمیت دیگر کھیلوں کے سپر اسٹارز کو بھی ایوارڈز دیا جائیگا. ایوارڈز کے لیے پاکستان آنیوالے غیر ملکی سپر اسٹار اسپورٹس لیجنڈز اور دیگر تفصیلات درج زیل ہیں 1. Vivian Richards 2. Brian Lara 3. Jeff Thomson 4. Darren Sammy 5. Nasser Hussein 6. Graham Gooch 7. Lisa Sthalekar 8. Paul Litjens 9. Geoff Hunt 10. Rick Charlesworth & 11. Stefan Blocher The musical would include Strings Zeb Bangash Call Zoye Viccaji Alycia Dias & Faakhir Hosts Dr.

Nauman Niaz Ayesha Omar Nasser Hussein Lisa Sthalekar Satire BNN Murtaza ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل پوری دنیا کی اقوام کو متحد رکھنے کا باعث ہے۔ اسی جزبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر یقین رکھتے ہوئے دنیا بھر کے اسپورٹس لیجنڈز کو سراہنے اور انہیں زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دینےکا فیصلہ کیا ہے ،اور مجھے خوشی ہے کہ دنیائے اسپورٹس کے بڑے لیجنڈز ان ایوارڈز کے لیے خصوصی طور پاکستان آرہے ہیں ۔جس سے پاکستان کا مثبت امیچ دنیا بھر میں جائیگا ۔پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس کے ہیڈ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور پشاور زلمی کا کھیلوں کے فروغ کےلیے ایک یکجا ہونا خوش آئند ہے ۔زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز پاکستان میں اسپورٹس کے فروغ کی نئی راہ کا تعین کرےگا ۔
پشاور زلمی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے  مشترکہ تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایوارڈ شو ،زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز، کا انعقاد تیس اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 23:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :