ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو تحفظ دیا جائے، الیسٹر کک

چار یا پانچ روزہ کرکٹ کی گنجائش ہونی چاہیے ،ْ انگلش ٹیم کے کپتان کی میڈیا سے با ت چیت

بدھ 25 اپریل 2018 13:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سابق برطانوی کپتان اور مایہ ناز اوپنگ بیٹسمین الیسٹرکک نے کہا ہے کہ انہیں کرکٹ مقابلوں کو 100 گیندوں تک محدود کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی تحفظ دیا جائے۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کک نے کہا کہ چار یا پانچ روزہ کرکٹ کی گنجائش ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

کک نے کہا کہ اصل مزہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کا ہے ،ْ نئے فارمیٹ کے مطابق اننگز 15 اوورز پر مشتمل ہوگی اور ہر اوور میں چھ بالز ہوں گی جبکہ آخری اوور 10 بالز کا ہوگا جسے 3 بولرز کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے فارمیٹ پر صرف ابھی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی کیسے ممکن ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کامیاب نہیں ہو رہی جیسا کہ 10 سال پہلے تھی۔سابق برطانوی اوپنرنے کہا کہ اس وقت پیسہ صرف چھوٹے گیم میں ہے۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 13:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :