سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چمپئن شپ کا اہم مرحلہ ( کل) شروع ہوگا

منگل 1 مئی 2018 20:46

سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چمپئن شپ کا اہم مرحلہ ( کل) شروع ہوگا
لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چمپئن شپ 2018ء کا اہم مرحلہ کل بروز بدھ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف ہوں گے، اس موقع پر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے سپورٹس سیل کے صدر سہیل احمد گلزار، جنرل سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون اور سیکرٹری پنجاب ٹینس رشید ملک، دیگر کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔

سپورٹس آفیسر محمد ہارون کے مطابق15 مختلف کیٹیگریزمین سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر18، بوائز انڈر 18 ڈبلز، بوائز انڈر 16، بوائز انڈر 14، بوائز انڈر14 ڈبلز، بوائز انڈر 12، سنگلز ، بوائز انڈر 12 ڈبلز، بوائز انڈر 10، مینز 40 پلس ڈبلز، مینز50 پلس ڈبلز اور مینز 60 پلس ڈبلز کی کٹیلگریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل 7 مئی بروز پیر کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ گزشتہ روز مینز سنگلز کے کوالیفائنگ راؤنڈز کھیلے گئے۔ حسن ریاض نے سکندر حیات کو 8-1 سے ہرایا۔ شاکر اللہ کو زین قریشی کے خلاف واک اوور ملا۔ شہزاد پی اے ایف نے الہلام خان کو 8-2 سے، وقاص احمد نے احمد حماد کو 8-2 سے، اسرار گل نے فیصل انور کو 8-3 سے، سید ہادی حسن نے نعمان علی کو 8-0 سے، فرمان اللہ نے امتیاز ریاض کو 8-4 سے شکست دے کر مینز سنگلز کے مین ڈرا کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قبل پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریاض حسن نے محمد منیر کو 6-0 سے، سکندر حیات نے شعیب انور کو 6-1 سے، محمد فرمان اللہ نے کامران حسن کو 6-3 سے، شاکر اللہ نے جاوید احسن کو6-0 سے، شہزاد پی اے ایف نے عبدالوہاب کو 6-0 سے، الہلام خان نے افتخار اظہر کو 6-1 سے، احمد حماد نے ہمایوں رانا کو 7-5 سے، اسرار گل نے ایم نوید ظفر کو 6-0 سے، فیصل انور نے سلمان ایاز کو 6-0 سے، جہانزیب نے علی شکیل کو 6-1 سے، تنویر منیر نے ارحم عتیق کو 6-4 سے، سید ہادی حسن نے نعمان خان کو 6-4 سے شکست دی۔ آج ٹورنامنٹ کی تمام کیٹیگریز کے اہم مرحلے شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 01/05/2018 - 20:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :