پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان سکواش سرکٹ ون کا کوالیفاینگ رائونڈ مکمل ہوگیا

بدھ 9 مئی 2018 23:04

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان سکواش سرکٹ ون کا کوالیفاینگ رائونڈ مکمل ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان سکواش سرکٹ ون کا کوالیفاینگ رائونڈ مکمل ہوگیا ہے، کوالیفائینگ راونڈ کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے، جس میں ظاہر شاہ۔دانش اطلس۔

(جاری ہے)

حارث اقبال اور منصور زمان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پہلے میچ میں ظاہر شاہ نے بلال ذاکر کو 3-1 سے شکست دی، دوسرے میچ میں دانش اطلس نے نعمان خان 3-0 سے ہرادیا۔تیسرے میچ میں حارث اقبال نے محمد فرحان کو3-1 سے جبکہ منصور زمان نے خان کو 11-8 ریٹائرڈ کر دیا ہے۔مین راونڈ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/05/2018 - 23:04:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :