پاک افغان دوستی کو مزید فروغ دینے کیلئے منعقدہ پہلی پشاور اور کابل فرینڈشپ جمناسٹک چمپئن شپ خیبر پختونخوانے جیت لی

پیر 14 مئی 2018 19:47

پاک افغان دوستی کو مزید فروغ دینے کیلئے منعقدہ پہلی پشاور اور کابل فرینڈشپ جمناسٹک چمپئن شپ خیبر پختونخوانے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پشاور میں مرتبہ افغان دوستی کو مزید فروغ دینے کیلئے پشاورکابل دوستی جمناسٹک چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جسمیںخیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے 166.85پوائنٹس کیساتھ چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان کے شہر کابل کی ٹیم نے 164.65پوائنٹس لیکر رنر اپ ٹرافی جیت لی۔

ا مقابلوں میں افغان دارلخلافہ کابل اور خیبر پختونخواکے بہترین جمناسٹک کے کھلاڑیوں نے زبردست اندازمیں اپنے فن کا کھل کر مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب دادوصول کی،چمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے موقع پر نائب ناظم ضلع پشاوراور ڈسٹرکٹ کونسل کے کنوینیئر سید قاسم علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں سمیت خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد،صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خیضر اللہ بھی موجود تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سٹیڈیم کے جمناسٹک ہال میں ہونیوالی اپنی نوعیت کی پہلی پاک افغان دوستی کے حوالے سے کابل اور پشاور کے کھلاڑیوں کے درمیان جمناسٹک چمپئن شپ کے سلسلے میں منعقدہ فلور کٹیگری کے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے جمناسٹ زیاد خان نے 12.40پوائنٹس لیکرگولڈ میڈل جیت لیا،خیبر پختونخواہی کے شہاب شاہ نی12.05پوائنٹس لیکر سلور اور کابل افغانستان کے صبائون نی11.20پوائنٹس کیساتھ برائونزمیڈل جیتا،والٹینگ ٹیبل کے ایونٹ میں کابل افغانستان کے شکیل احمد نے 11پوائنٹس کیساتھ سونے اور کبیر نی10.90پوائنٹس کیساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ خیبر پختونخواکے نعیم خان نی80پوائنٹس کیساتھ 80 10.برائونزمیڈل جیتا،اسی طرح رینگز کے ایونٹ میں افغانستان کے محمد خلیل نے 11.05پوائنٹس کیساتھ پہلی ،خیبر پختونخواکے منصور احمدنے 10.90پوائنٹس کیساتھ دوسری اور شہاب شاہ نے 10.65پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم ضلع پشاور اور ڈسٹرکٹ کونسل کے کنوینیئر سید قاسم علی شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ملک کی تاریخ میں خیبر پختونخواکے اندر نوجوانوں کی صلاحیتوں کوسامنے لانے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرکے عظیم کارنامہ انجام دیاہے ،جسکے تحت پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں نہ صر ف کھیلوں کے میدان بنائے بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی اور انکے ٹیلنٹ کو مزیدنکھارنے کیلئے وقتاًفوقتاًکھیلوں کے مقابلے منعقد کرارہی ہے جسکے مستبقل میں بہتر نتائج نکلیںگے ۔

انکاکہناتھاکہ حکومت نے سپورٹس کے شعبے کیساتھ نوجوانوں کو دیگر شعبوں میں بھی اپنالوہامنوانے کیلئے یوتھ ڈائریکٹریٹ کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرح ضلعی حکومت نے بھی پشاور میں سپورٹس اور یوتھ کی سرگرمیوں کو فروغ دیاہے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے بینر تلے حیات آباد میں انصاد سپورٹس فیسٹول ،متھرہ سپورٹس فیسٹول ،ڈاکٹر نعمان یوتھ سپورٹس فیسٹول ،ٹائون ٹو سپورٹس فیسٹول سمیت کئی دیگر ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کرکے نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کردیئے بلکہ اسکے ساتھ ہی یوتھ سرگرمیوں کے سلسلے میں یوتھ پر مشتمل مری ،نتھیاگلی ،ایبٹ آباد اور لاہور کے مطالعاتی ٹورزکااہتمام کیاجبکہ اس سے قبل یوتھ کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔

سید قاسم علی شاہ نے خیبر پختونخوامیں جمناسٹک کھیل کی ترقی کیلئے صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجازاحمد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے صحیح معنوں میں اس کھیل کی ترقی کیلئے کام کیا جسکی وجہ سے نہ صرف پشاور بلکہ سوات،ہری پوری،مردان اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں نچلی سطح ٹیلنٹ سامنے آرہاہے کیونکہ میں جہاں بھی جاتاہوں جمناسٹک کی دنیامیں اعجاز احمد کا نام سامنے آتاہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ نے خیبر پختونخواکے افغان شہر کابل کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 19:47:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :