آل کراچی حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ عمر اسٹار نے جیت لیا

منگل 19 جون 2018 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) دلبود محمڈن فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی حافظ محمد اعجاز رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل عمر اسٹار فٹ بال کلب ملیر نے مد مقابل شہید شریف لاشاری فٹ بال کلب کو ٹاس پر شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا عمرا سٹار کی جانب سے امتیاز اور شہید شریف لاشاری کی جانب سے اللہ بخش با با نے گول اسکور کئے ۔

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار صوبائی اسمبلی PS-89سلیم کلمتی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان ،ریاض بلوچ ،داد کریم ،عنایت بلوچ ،محمد عارف اور عبداللہ با با بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم کلمتی نے کہاکہ شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر امیر محمد خان اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے اپنی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلا تے ہوئے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 10ہزار روپے کیش دینے کا اعلان کیا تقریب کے اختتام پر ضلع ملیر کے معروف فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کیش پرائز پیش کیئے اور شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

وقت اشاعت : 19/06/2018 - 16:15:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :