دنیا میں1بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود، 90فیصدکا جنوبی ایشیاء سے تعلق

جمعرات 28 جون 2018 22:43

دنیا میں1بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود، 90فیصدکا جنوبی ایشیاء سے تعلق
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) ایک تازہ سروے کے مطابق دنیابھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ کے پرستارموجود ہیں جن کی زیادہ تعداد ایشین ہے جبکہ39 فیصدخواتین اور61فیصد مردوں میں کرکٹ مقبول ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں۔ جن میں 90فیصد کا تعلق جنوبی ایشیاسے ہے۔

بیشترشائقین کرکٹ کی اوسط عمر34سال ہے۔کرکٹ پرستاروں میں 39فیصد خواتین اور61فیصد مرد شامل ہیں۔سروے سے انکشاف ہواہے کہ ٹیسٹ کرکٹ اب بھی 70فیصد شائقین میں مقبول ہے۔آئی سی سی کے مطابق اس کی جانب سے کرکٹ کی مقبولیت جاننے کیلئے سب سے بڑاسروے کرایاگیا۔جس میں 16سے 70سال عمرکے 19ہزارتماشائیوں سے رائے لی گئی۔اس وقت جب دنیابھرمیں کھیلوں کے شائقین کی توجہ کامرکزفٹبال ورلڈکپ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود جنوبی ایشین شائقین میں کرکٹ ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 64 فیصدشائقین تینوں فارمیٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔دوتہائی اکثریت ویمنز کرکٹ اوراس کی براہ راست کوریج کی حق میں ہے۔87فیصد لوگوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت کے بارے میں رائے دی۔95 فیصد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حق میں ہیں۔چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ سروے سے واضع ہے کہ ہمیں بدستور تینوں فارمیٹس پرتوجہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگلے سال ٹیسٹ چیمپئن شپ سے کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 22:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :