پہلا ون ڈے ،پاکستان نے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری،باﺅلرز نے کام پورا کردیا

جمعہ 13 جولائی 2018 18:56

پہلا ون ڈے ،پاکستان نے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
بلاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2018 ء) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 201رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے لیے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ، اننگز کی شروعات میں زمبابوین باﺅلرز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور خصوصا اما م الحق کو رنز سکور کرنے میںمشکلات پیش آئیں تاہم دونوں اوپنر ز نے بعد میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 113رنز کا آغاز فراہم کیا ،اس دوران فخر زمان نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد فخر زمان 60رنز بنا کر روچی کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،قومی ٹیم میں واپسی کرنےوالے بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 59رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم30رنز بنا کر مساکاڈزا کا شکار بنے ،شعیب ملک اور امام الحق کے درمیان63رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور اس دوران اما م الحق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد شعیب ملک22رنز بنا تریپانو کا شکار بنے ، امام الحق 129رنز کی عمدہ اننگز اننگز کے بعد مزاربانی کے ہاتھو ں پوویلین لوٹے،فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے چھتارا کا پہلا شکار بنے ، آصف علی نے اپنے ڈیبیو ون ڈے میں عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے46رنز سکور کیے،وہ چھتارا کی دوسری وکٹ بنے،حسن علی بغیر کو ئی رن بنائے تریپانو کی گیند پر پوویلین لوٹے،گرین شرٹس نے مقررہ50اوورز میں7وکٹوں پر308رنز بنائے،زمبابوے کے لیے تریپانواور چھتارا نے دو ،دو وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی بیٹنگ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی جانب سے رائن مرے 32، تریسائی مساکنڈا 21 اور چمو چھیپابا 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان خان اور فہیم اشرف دو دو جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا میچ پیر کو بلاوایو میں ہی کھیلا جائےگا۔قومی ٹیم میں بابر اعظم ، امام الحق کی واپسی ہوئی ۔قومی سکواڈ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔میزبان ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے جب کہ زمبابوین سکواڈ میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور میلکلم والر شامل ہیں۔ 
وقت اشاعت : 13/07/2018 - 18:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :