یوتھ بیس بال ٹیم رواں سال دو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرے گی، سید فخر علی شاہ

پیر 16 جولائی 2018 16:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن ملک میں یوتھ بیس بال کی ترویج کیلئے محنت کر رہی ہے۔ پاکستان کی یوتھ بیس بال ٹیموں نے رواں سال دو انٹرنیشنل بیس بال ایونٹس میں حصہ لے گی۔ گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی انڈر 12 ٹیم نے اگست میں تائیوان میں منعقد ہونے والی دسویں انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا اور بھارت شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں انڈر 12ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ اس سلسلے میں پاکستان کی انڈر 12 بیس بال ٹیم کا کیمپ عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ پاکستان کی انڈر 18 ٹیم نے ستمبر میں جاپان میں منعقد ہونے والی بارہویں انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنی ہے۔ ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، فلپائن اور بھارت شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 16:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :