ڈی کوک کا ریکارڈ پاش پاش، امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین چار سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 22 جولائی 2018 16:40

بلاوایو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین چار سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ امام الحق نے نو میچز کی نو اننگز میں چار سنچریاں بنا کر جنوبی افریقن بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی تیز ترین چار سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیال۔ ڈک کوک نے 16 اننگز میں کارنامہ انجام دے رکھا تھا۔ امام الحق نے نو میچز میں چار سنچریوں کی مدد سے 544 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 16:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :