انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا

جمعرات 26 جولائی 2018 14:14

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 30اگست سے 3 ستمبر تک سائوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے پہلے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے ،ْاس کے بعد کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 2-1 سے شکست دیکر حساب برابر کر دیا ۔
وقت اشاعت : 26/07/2018 - 14:14:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :