ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ، پاکستان واپڈا کا میانمار ایشیا ورلڈ کلب کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

منگل 31 جولائی 2018 23:47

ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ، پاکستان واپڈا کا میانمار ایشیا ورلڈ کلب کو ہرا کر فاتحانہ آغاز
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے ایشیا ورلڈ کلب میانمار کو 3-0 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

میانمار میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں پاکستانی کلب واپڈا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایشیا ورلڈ کلب میانمار کو 3-0 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، واپڈا نے پہلے سیٹ میں میانمار کلب کو 26-24، دوسرے سیٹ میں 25-19 جبکہ تیسرے سیٹ میں 25-16 سے ہرا کر 3-0 سے فتح اپنے نام کی، پاکستان واپڈا آج بدھ کو اپنے دوسرے اور آخری گروپ میچ میں ترکمانستان کلب بائناگر کے مدمقابل ہو گا۔
وقت اشاعت : 31/07/2018 - 23:47:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :