ْپشاور میں جاری آل خیبر پختونخوا آزادی کپ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میچ داخل ہوگیا

پیر 13 اگست 2018 21:24

ْپشاور میں جاری آل خیبر پختونخوا آزادی کپ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میچ داخل ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پشاور میں جاری آل خیبر پختونخوا آزادی کپ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میچ داخل ہوگیا،کوارٹر فائنل میچزمیں محب اللہ کلب فاٹااور شوکت کلب نوشہرہ نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام طہماس خان فٹ بال گرائونڈ کھیلے جانیوالے آل خیبر پختونخواآزادی کپ کبڈی لیگ کے سلسلے میں منعقدہ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں شوکت کلب نوشہرہ نے فاٹاکے محب اللہ کبڈی کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد پشاور ٹائیگرزکو ہرایا،اسی طرح دوسرے کوارٹرفائنل میچ میںشوکت کلب نے خالد کلب مردان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ آج دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائینگے ۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 21:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :