انگلینڈ 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچ کی میزبانی کرے گا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) انگلینڈ رواں سال سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کیخلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کی میزبانی کریگا۔ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ اور 15 نومبر کو امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے میچز اور نیشنز لیگ میچز میں تین، تین دن کا وقفہ ہے، انگلینڈ نیشنز لیگ میں 8 ستمبر کو سپین کے مدمقابل ہو گی اور تین روز بعد 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلے گی، اسی طرح انگلینڈ کا امریکہ کیساتھ فرینڈلی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیشنز لیگ میں تین روز بعد 18 نومبر کو اس کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 16:54:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :