راجر فیڈرر، جوکووچ، گوفن اور کلچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 18 اگست 2018 17:59

راجر فیڈرر، جوکووچ، گوفن اور کلچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) راجر فیڈرر، نوویک جوکووچ، ڈیوڈ گوفن اور مرین کلچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی سٹانسلاس واورینکا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، (2-7)، 7-6، (8-6) اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سربین سٹار نوویک جوکووچ نے حریف کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک کو 7-5، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ڈیوڈ گوفن بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست فاش سے دوچار کیا، مرین کلچ نے اسپینش کھلاڑی پبلو کارینو بسٹا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 18/08/2018 - 17:59:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :