تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ پی اے ایف کے وقاص محبوب نے جیت لیا

ہفتہ 18 اگست 2018 23:04

تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ پی اے ایف کے وقاص محبوب نے جیت لیا
لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ پی اے ایف کے وقاص محبوب نے جیت لیا، فائنل میں ایس این جی پی ایل کے کاشف آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسرا پنجاب نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں پاکستان بھر سے 90 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

فائنل مقابلہ کافی زبردست رہا۔ وقاص محبوب نے پہلی گیم جیتی، دوسری گیم میں کافی کلوز مقابلہ ہوا مگر کاشف آصف گیم نہ جیت سکے اس طرح وقاص محبوب نے کاشف آصف کو 11/4, 14/12, 11/8 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم، سینئر نائب صدر طارق فاروق رانا، نائب صدر عمر سلامت، سوئی گیس ٹیم کے مینجر فرخ امین، گوگی علائو الدین، محمد عمران، شعیب مسعود، عاصم امین،محمد شاہد اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے وقاص محبوب جن کا تعلق سکواش فیملی سے ہے اور وہ فرحان محبوب کے چھوٹے بھائی ہیں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیت کر بہت خوشی ہوئی ، مقابلہ کافی سخت ہوا، مہمان خصوصی ڈاکٹر ندیم مختار کا کہنا تھا کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔ اس سال ہم نے 14 اگست پر ایک نیشنل جونیئر اور ایک سینئر ٹورنامنٹ منعقد کروایا ہے جس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع ملے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 23:04:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :