شعیب ملک سمیت 4 کرکٹرز اپنا آخری ایشیا کپ کھیلیں گے

اتوار 9 ستمبر 2018 16:20

شعیب ملک سمیت 4 کرکٹرز اپنا آخری ایشیا کپ کھیلیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) بارہویں ایشیا کپ میں شعیب ملک سمیت دنیا کے چار معروف کرکٹرز آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ذرائع کے مطابق پندرہ ستمبر سے ایشیا کپ پہلی بار یواے ای کے میدانوں پر کھیلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے چار بڑے کرکٹر ممکنہ طور پر آخری بار ایشیا کپ کھیلیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے شعیب ملک، بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے آل رانڈر مشرفی مرتضی شامل ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 2019ء کے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/09/2018 - 16:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :