بھارت نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 11 ستمبر 2018 17:17

بھارت نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا
گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ جوشی، گوسوامی اور پونم کی شاندار بائولنگ کی بدولت میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35.1 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں ایک وکٹ کی شراکت پر حاصل کرلیا۔ منگل کو گال میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کی کپتان جیانگ جانی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی باعث سری لنکن ٹیم 35.1 اوورز میں 98 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ سری لنکن ٹیم کی کپتان جیانگ جانی نے 33 اور ویرا کوڈے نے 26 رنز بنائے۔ بھارتی ویمن ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوشی نے تین، گوسوامی اور پونم دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بھارت ٹیم نے مانڈھانا کے ناقابل شکست 73 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یوں بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 17:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :