قومی کھیل کی تباہی، اولمپئن نوید عالم نے پی ایچ ایف ہاؤس اجلاس فوری طلب کرنیکا مطالبہ کردیا

منگل 11 ستمبر 2018 23:04

قومی کھیل کی تباہی، اولمپئن نوید عالم نے پی ایچ ایف ہاؤس اجلاس فوری طلب کرنیکا مطالبہ کردیا
لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) پاکستان ہاکی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا براہ راست موقع ضائع کردیا جبکہ پی ایچ ایف انتظامیہ بھی اس شکست کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئی ہے ایسے میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک گیم ڈیویلپمنٹ پی ایچ ایف نوید عالم میدان میں کود پڑے ہیں اور وزیراعظم عمران خان اور وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور پی او اے سے درخواست کی ہے کہ پی ایچ ہاؤس کی میٹنگ کال کی جائے تاکہ قومی کھیل کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ ہاکی میں وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کا نافذ ناگزیر ہوگیا ہے، 94 کے ورلڈ چیمپئن نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ کا بہترین موقع گنوا دیا گیا، یہ سانحہ ہے، 14 سال بعد 6 ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی، کیا اس کیلئے تیاری کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6 ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا مواقع ضائع ہوگیا، کون زمہ دار ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں نوید عالم نے کہاکہ ہاکی کو بچانے کیلئے 64 ممبرز ہاؤس کے اجلاس کی درخواست کر چکے ہیں، فی الفور ہاکی فیڈریشن کے ہاؤس کا اجلاس طلب کیا جانا چاہیے۔ ماضی کے فل بیک نے کہا کہ پاکستان ہاکی تباہی پر کھڑی ہے، واٹس ایپ پر ہاکی نہیں چل سکتی، غیر زمہ دارانہ رویے سے واٹس ایپ پر ہاکی چلا کر حشر سب کے سامنے ہے۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 23:04:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :