ایس ۔ ایس ۔ بی آل سندھ انٹرڈیویژنل گرلز اینڈ بوائز چیمپن شپ

کراچی نے پہلی پوزیشن قبضہ جما لیا ، حیدرآباد دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعہ 14 ستمبر 2018 21:01

ایس ۔ ایس ۔ بی آل سندھ انٹرڈیویژنل گرلز اینڈ بوائز چیمپن شپ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اور سکھر آرم ریسلنگ کے زیر انتظام چوتھی ایس ایس بی انٹر ڈویژنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ (ویمن) میںجونیئراور سنیئر گرلز کے فائنل کے مقابلے ہوئے جس میں جونیئر گرلز کے 35کے جی ویٹ کیٹگری میں عائشہ نوید نے سکھر کی عفاف انور کو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا ۔

40کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی حفصہ سخاوت نے سکھر کی حرا حمید کو ہرا کر فائنل کا معرکہ سر کرلیا، 45کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی سبیکا حیدر نے لاڑکانہ کی افشاں علی کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا،50کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی طوبہ وحید نے لاڑکانہ کی وفا چانڈیو کو زیر کیا ، 55کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی علیزہ سرفراز نے لاڑکانہ کی عنبرین علی کو ٹھکانے لگایا، 60کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی لائبہ اظہر نے لاڑکانہ کی دعا اقبال کو ہرا کر میڈل پر قبضہ جمایا،65کے جی ویٹ کیٹگری میںزرا انصاری نے کراچی کی لاڑکانہ کی شفق علی کو شکست فاش دی ۔

(جاری ہے)

70کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی اقراء حمید نے لاڑکانہ کی زرمینہ احمد کو ہرا کر فتح حاصل کی ،75کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی ہدیٰ انور نے لاڑکانہ کی صدف علی کو ٹھکانے لگایا،80+کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی جوہی اقبال نے لاڑکانہ کی شمائلہ کو ہرا کر فاتح ٹرافی پر قبضہ جمالیا ۔گرلز سنیئر ویٹ کیٹگری میں 35کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی ثانیہ احسن نے سکھر کی فضہ حق کو شکست دے دی ،40کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی حفصہ ظہیر نے بینظیر آباد کی مارج علی کو ہرا دیا، 45کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی اوکاشہ سائہتو نے لاڑکانہ کی رضوانہ کو ہرا دیا ، 50کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی سدرہ عباسی نے لاڑکانہ کی چمن زہرا کو زیر کیا، 55کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی فہمیدہ ملک نے سکھر کی مہوش انور کو ہرا دیا، 60کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی کرن خان نے بینظیر آباد کی کنزی بلوچ کو ٹھکانے لگایا ، 65کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد نے کنزی گل نے کراچی کی زرا انصاری کو قابو کرلیا ، 70کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی انس انیس نے حیدرآباد کی سحر گل کو شکست سے دو چار کیا ، 75کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی بد ر النساء نے بینظیر آباد کی عائشہ کو شکست دے دی ، 80+کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی قرة العین عینی نے سکھر کی اقصیٰ علی کو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا ۔

گرلزسنیئراوپن ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں کراچی کی قرةالعین عینی نے اور جونیئر میں کراچی کی آرزو خان نے میدان مار لیا ۔میچ ریفری کے فرائض شہلا افتخار ،طارق حفیظ ، وسیم علوی اور ایس ایم ناصر علی نے انجام دئیے۔چمپیئن شپ کے آخر میں مہمان خصوصی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عبد العزیز ہاکڑوڈائریکٹر سیکنڈری ہائی اسکول سکھراسکول ایجوکیشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ساتھ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ، سعید عالم ، اظہار احمد ، طارق حفیظ، وسیم علوی ، ایس ایم ناصر علی ، مقبول سومرو، شیر زمان ، سکھر آرم ریسلنگ کے سیکریٹری اسفند یار منگی ،عبد الرزاق راجپوت، عبد الرحیم اور سنیئر جرنلسٹ زین العابدین ، یاور عباس شاہ،ارشد وہاب ، اور جاوید اقبال موجود تھے، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھر کو پہلی بار آرم ریسلنگ کے مقابلوں کے انعقاد کا موقع ملا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے ایونٹ کے انعقاد میں محنت کی ہے اور اس طرح سکھر جیسے شہر میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونے چاہیے تاکہ لڑکے اور لڑکیوں میں کھیلوں کا رحجان بڑھتا رہے اور کراچی کی اور لاہور کی طرح ان چھوٹے شہروں سے بھی اچھے کھلاڑی نکلیںجو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن و قوم کا روشن کر یں جب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دوسرے ملکوں میں لہراتا دیکھتا ہوںتو میرا دل خوشی سے سرشار ہو جاتا ہے ۔

آخر میں سکھر آرم ریسلنگ کے سیکریٹری اسفند یار منگی نے تمام ڈویژن سے آئے ہوئے کھلاڑی اور آفیشلز اور خاص طور پر سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی کو خراج تحسین پیش کیااور تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کا شکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 21:01:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :