شعیب ملک کی نئی ”لک“ ثانیہ مرزا کے نام

ثانیہ مرزا کا شوہر کی نئی ”لک“ پر پیار بھرا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 ستمبر 2018 13:45

شعیب ملک کی نئی ”لک“ ثانیہ مرزا کے نام
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر2018ء) دبئی میں منعقدہ ایشیاءکرکٹ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے منفردسٹائل اپنائے ہیں، جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی اس نئی ’لک‘ کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا اور اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو بھی سرپرائز دیا۔36سالہ شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے سٹائل کو دلچسپ انداز سے ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، ” بیگم جو بولے وہی درست ہے!“۔

ویڈیو میں اپنے اس سٹائل کو انہوں نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کے نام کیا اور ساتھ ہی پیار کا اظہار بھی کیا جسے انہوں نے آنے والے ننھے مہمان کے لیے سرپرائز قرار دیا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کے کیپشن کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ا ن کے اس نئے سٹائل کے پیچھے ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ہاتھ ہے۔

ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک کی یہ ویڈیو ری ٹویٹ کی اور لکھا،’ ’نئی لک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہمیں بھی آپ کے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے“۔
واضح رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں، جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ انداز میں کیا تھا،ان کے پہلے بچے کی آمد اکتوبر میں متوقع ہے ۔

شعیب ملک کا آنے والے ننھے مہمان کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے بچے کی شہریت پاکستان یا بھارت کی نہیں بلکہ کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔ یاد رہے کہ ایشیا ءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب انکے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کو گروپ اے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کےخلاف مہم کا آغاز کرےگی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر 4مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 13:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :