آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں آخری ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی، بھارت کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:52

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں آخری ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی، بھارت کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل
کولمبو۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کل اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی، مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو پہلے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میں 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا، مہمان بھارتی ٹیم آخری میچ جیت کر میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم بھی میچ جیتنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

وقت اشاعت : 15/09/2018 - 15:52:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :