جنوبی افریقہ کا زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، ڈیل سٹین کی قریباً 2 برس بعد ون ڈے سکواڈ میں واپسی، ملر اور ڈی کوک حیران کن طور پر ڈراپ، ڈوپلیسی کی شرکت فٹنس سے مشروط

ہفتہ 15 ستمبر 2018 16:14

جنوبی افریقہ کا زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، ڈیل سٹین کی قریباً 2 برس بعد ون ڈے سکواڈ میں واپسی، ملر اور ڈی کوک حیران کن طور پر ڈراپ، ڈوپلیسی کی شرکت فٹنس سے مشروط
جوہانسبرگ۔ 15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کو اعلان کر دیا، سٹار فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کی قریباً دو برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2016ء میں ایک روزہ میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، ریگولر کپتان فاف ڈوپلیسی کو انجری مسائل کے باوجود دونوں سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، اگر وہ سیریز کیلئے دستیاب نہ ہو سکے تو ان کی جگہ متبادل کپتان کا اعلان کیا جائے گا، عمران طاہر کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا تھا، عمران کی واپسی کے بعد پروٹیز کے پاس چار سپنرز کو کھیلانے کا آپشن ہو گا، ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کوک کو حیران کن طور پر ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے تاہم دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ویان ملڈر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پہلک وایو، کگیسوربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور خایا زونڈو پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ڈوپلیسی، جونیئر ڈالا، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، روبی فرائی لنک، عمران طاہر، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، ڈین پیٹرسن، اینڈائل پہلک وایو، تبریز شمسی، راسی وانڈر ڈوسن اور کلوئٹے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 16:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :