پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نوید عالم کا پی ایچ ایف میں داخلہ روکنے کیلئے داخلی راستے پر تالے لگا دیئے

پیر 17 ستمبر 2018 22:21

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نوید عالم کا پی ایچ ایف میں داخلہ روکنے کیلئے داخلی راستے پر تالے لگا دیئے
لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ نے معطل ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک نوید عالم کا دفتر پی ایچ ایف داخلہ روکنے کے لئے فیڈریشن کے داخلی راستے پر تالے لگا دیئے۔

(جاری ہے)

اولپمیئن نوید عالم گذشتہ روز اپنے دفتر نہ آئے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کے دفتر کے ساتھ دروازے کو بھی دن بھر تالا لگا رہا جبکہ گاڑی پارکنگ کی جگہ پر بھی زنجیر کے ساتھ تالا لگا دیا گیا تاکہ نوید عالم اپنی گاڑی کو وہاں پارک نہ کر سکیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 22:21:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :