ایشیاءکپ کیلئے بھارت نہیں بلکہ کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟سنجے منجریکر نے بتا دیا

پاکستان فیورٹ ٹیم ،متحدہ عرب امارات میں تسلسل کےساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے:سابق اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 ستمبر 2018 12:44

ایشیاءکپ کیلئے بھارت نہیں بلکہ کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟سنجے منجریکر نے بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر نے بھارت کو ایشیا کپ کی اہم ٹیم قراردیاہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔پاکستان ایشیا کپ کے اپنی مہم کا آغاز ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرکرچکا ہے جب کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔

گروپ ”اے“ میں سب سے بڑا معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان نے بھارت سے زیادہ فیورٹ کی طرح شروعات کی ہیں۔سابق بھارتی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو آرام کرایا ہے، جس کی وجہ ٹیم کی مضبوطی کافی کم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سنجے منجریکر کا مزید کہنا ہے کہ ظاہر ہے بھارت مقابلے میں شریک ہے لیکن جب آپ فیورٹ کی بات کرتے ہیں تو سوال اٹھتا ہے کہ کونسی ٹیم کو مضبوط ترین قرار دیا جائے تو وہ پاکستان ہے۔

37 ٹیسٹ اور 74 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سنجے منجریکر نے کہا کہ رسٹ سپن کی جوڑی یوزویندرا چاہل اور کلدیپ یادیو نے بھارتی ٹیم کو مزید متوازن بنادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ملک سے باہر ٹیسٹ میچوں میں کچھ جدوجہد کررہی ہے لیکن اگر آپ 50 اوورز کی کرکٹ کی بات کریں تو یہ تمام کنڈیشنز میں بہترین ٹیم ہے۔پہلے بیٹنگ بھارتی ٹیم کی طاقت تھی لیکن باﺅلنگ زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن اب چاہل اور کلدیپ کے آنے سے ٹیم زیادہ میچز جیت رہی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ایشیاءکپ کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ایشین کرکٹ کونسل نے بھرپور تنقید کی تھی ۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 12:44:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :