چاروں پاکستانی کیوئسٹس آصف، بابر، بلال اور ماجد علی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، آصف اور بابر مسلسل تین میچز میں ناقابل شکست

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) چاروں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، بابر مسیح، محمد بلال اور محمد ماجد علی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، آصف اور بابر مسلسل تین میچز میں ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری چیمپئن شپ میں اتوار کو کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ فونگ کوک کو 5-3 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی ناک آئوٹ مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، گروپ سی میں پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے قطری کیوئسٹ علی کو 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے زیر کر کے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، فتح کے ساتھ ہی بابر نے بھی ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، گروپ جی میں پاکستانی کیوئسٹ محمد ماجد علی نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چائو ہون کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، ماجد علی نے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں ویتنام کے کیوئسٹ این گوئن کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ناک آئوٹ مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، گروپ اے میں پاکستان کے محمد بلال کو آخری گروپ میچ میں بھارتی کیوئسٹ مدان کے ہاتھوں 5-4 فریمز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بلال بھی دو میچز جیت کر ناک آئوٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوانے میں کامیاب رہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2018 - 20:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :