ایشیا ءکپ،بیٹنگ چلی نہ باﺅلنگ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
بھارت نے مطلوبہ ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
ذیشان مہتاب اتوار 23 ستمبر 2018 23:24
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سرفراز الیون کی جانب سے دیئے گئے238رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا ،افغانستان کیخلاف گزشتہ میچ کی طرح پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بلے بازوں کا بھرپور ساتھ د یا اور روہت شرما کے3کیچز ڈراپ کردیے،پہلے شاداب خان، پھر امام الحق اور اسکے بعد فخرزمان نے بھارتی کپتان کو رنز بنانے کا چانس فراہم کیا۔شیکھر دھون نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 15ویں سنچری بھی سکور کرڈالی ، وہ 107رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ،روہت شرما نے اپنی 19ویں ون ڈ ے سنچری مکمل کی ،روہت 114اور رائیڈو12رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے اور بھارت نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، روہت اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کےخلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم8ویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، وہ 10 رنز ہی بناسکے۔فخر زمان نے کلدیپ یادیو کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا تاہم سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،ری پلیز میں نظر آیا کہ گیند نے فخر زمان کے پیڈ پر لگنے سے پہلے گلوز کو چھوا تھا ،15 اوورز کے اندر 2 وکٹیں گر جانے پر پاکستانی کپتان نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی اور سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی جگہ خود کھیلنے آئے،اگلے ہی اوور میں بابر اعظم 58 کے مجموعی سکور پر صرف 9 رنز بناکر سرفراز کی غلط کال کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوگئے۔تین کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 165 کے مجموعی سکور پر سرفراز احمد 44 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔شعیب ملک نے بھی 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ جسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔شعیب ملک کے بعد آصف علی اچھے آغاز کے باوجود اپنی اننگز کو آگے لیکر نہ جاسکے اور 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر یزویندرا چاہل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، شاداب خان 10رنز بنا کر بمراہ کی دوسری وکٹ بنے ،گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 237رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو،یزویندرا چاہل اورجسپریت بھمرا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کی تاہم دیگر باﺅلرز خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا مجموعہ کر کے بھارت کو ہرایا جائے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور آج میچ کےلئے مکمل تیار ہیں اسلئے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔بھارت کےخلاف میچ کےلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 23:24:09
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب