ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ پرسوں بھارت میں شروع ہوگی،پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پیر 24 ستمبر 2018 16:42

ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ پرسوں بھارت میں شروع ہوگی،پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے بھارت کے مشہور شہر چنائی میں شروع ہوگی جو چار دن جاری رہنے کے بعد 29 ستمبر کو انڈین سکوائش اکیڈمی میں اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ ایونٹ 26 سے 29 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں عباس زیب، عزیز شوکت، حارث قاسم، اسد اللہ، انس بخاری، حمزہ خان اور اصحاب عرفان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 16:42:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :