ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 24 ستمبر 2018 16:47

ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔روائتی حریف بھارت سے مسلسل دوسری شکست سے پوری قوم کو دلی صدمہ ہوا ہے۔

پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔کرکٹ ٹیم پرپاکستان سالانہ کرڑوں روپے خرچ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں کرتی۔چھوٹی اور ناتجربہ کار ٹیموں سے آسانی سے میچ جیت لیے جاتے ہیں لیکن بڑی ٹیموں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔جو کہ ایک افسوسناک بات ہے ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس عبرت ناک شکست کا نوٹس لیا جائے۔بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کی ایک ماہ کے دوران انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔انکوائری میں جو لوگ ذمہ دارقراردیے جائیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔وزیر اعظم خود ایک کرکٹر ہیں ان کو نوٹس لینا چاہیے۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 16:47:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :