پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، فیصل آباد اور لاہور بلیوز کے درمیان تین روزہ میچ ڈرا

منگل 25 ستمبر 2018 20:57

پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، فیصل آباد اور لاہور بلیوز کے درمیان تین روزہ میچ ڈرا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ٹرائینگولر مرحلے میں فیصل آباد اور لاہور ریجن بلیوز کے درمیان تین روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔

(جاری ہے)

میرپور کرکٹ اسٹیڈیم، آزاد کشمیر میں کھیلے گئے تین روزہ میچ کے تیسرے اور آخری روز فیصل آباد ریجن نے 27 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اس نے دن ختم ہونے تک 7 وکٹوں پر 299 رنز بنا لئے تھے، اسطرح لاہور ریجن بلیوز کو دوسری اننگز کیلئے میدان میں اترنے کا موقع نہ ملا اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، مشال خان 63، زوہیب امانت 59، عماد بٹ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد بلال، فرحاد عمر اور ابتشام الحق نے دو، دو وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 20:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :