پائری ہیوز ہربرٹ اور البرٹ راموس شینزن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 26 ستمبر 2018 19:39

پائری ہیوز ہربرٹ اور البرٹ راموس شینزن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ اور البرٹ راموس وینولاس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6، (7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اسپینش کھلاڑی البرٹ راموس نے حریف سربین کھلاڑی وکٹر ٹرائیکی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (7-4)، 4-6 اور 7-6، (7-3) سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 19:39:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :