بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے شروع ہو گا

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی

پیر 1 اکتوبر 2018 21:19

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے شروع ہو گا
راجکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے راجکوٹ میں شروع ہو گا ،ْ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک حیدرآباد میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی اور پہلا میچ21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 اکتوبر، تیسرا میچ 27 اکتوبر، چوتھا میچ 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/10/2018 - 21:19:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :