آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال، غریب شاہ یونین کو فاتح قرار دیا گیا

میچ کے مہمان خصوصی محمد عمران گھانچی پی آئی بی والے اور عبدالکریم شاہ کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:40

آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال، غریب شاہ یونین کو فاتح قرار دیا گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) حسینی فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کی اجا زت سے نورانی عید گاہ گرائونڈ نیو کراچی پر جاری آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز غریب شاہ یونین سائوتھ اور آزاد الیون ویسٹ کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ اور اعصا ب شکن مقابلہ فلیڈ میں 1-1 گول سے برابر ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنا نے کے لیے پنالٹی ککس لگانے سے انکار کر نے اور گرائونڈ چھوڑنے پر ریفری اور میچ کمشنر کی رپورٹ پر ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے غریب شاہ یو نین کو فاتح قرار دے دیا۔

شائقین فٹ بال کی بڑی تعدا نے آزاد الیون کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔آزاد الیون کی جانب سے اسٹرئیکر سید محمد نے گول اسکور کیا جسے غریب شاہ یونین کے کپتان نیاز نے گول کر کے برابر کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ میں نیشنل ریفری نور عالم کے معاونین میں نیشنل عبدلرائوف بلو چ اور نیشنل سید کلیم شامل تھے جبکہ میچ کمشنر کی ذمہ داری عبدالکریم نے نبھائی۔

وقفے پر مہمان خصوصی محمد عمران گھانچی اور عبدالکریم شاہ سے دونوںٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ میزبان صدر حسینی کلب محمد صابر کھتری ارشادی، سیکریٹری محمد حسن گھانچی، سینئر قائم مقام نائب صدر ڈی ایف اے سینٹرل محمد شمیم، سیکریٹری ڈی ایف اے سینٹرل، انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹ بال ریفری شبیر احمد ، صدر محمد ی اسپورٹس و زونل انچار گلبہار ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد قاسم، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، سیکریٹری ڈی ایف اے شہید بے نظیرآبا د ماسٹر ریاست، امن اسپورٹس کے ظفر بابا، ممبران آرگنائزنگ کمیٹی محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم جوجی، ذاکر بابو کھتری، عمر فاروق، ارسلان، حمزہ، کاشف، کاش، شاہد تائو، فقیر محمد، غنی ہاندہ ، سہیل پٹنی بھی موجود تھے۔

(آج) جمعہ کو اصلاح بلوچ ویسٹ کا مقابلہ شکیل بلگرامی سینٹرل سے 4:30 بجے ہو گا۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 19:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :