فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

چیمپئن شپ کے میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 29 سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:02

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ شروع ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ فور میں شروع ہوگئی،فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 29 سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری،مرجان پبلک سکول ایف ٹین فور، ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج فار بوائز ٹیکسلا ،وائس سکول اینڈ کالج واہ کینٹ ،بحریہ کالج ایٹ ، پی اے ای سی ماڈل سکول فار بوائر نیلور، واپڈا انگلش میڈیم اٹک ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، اقراء کمیونٹی اکیڈمی راولا کوٹ، سینت میری اکیڈمی، تولسہ روڈ راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، ایف جی پبلک سکول نمبر 2 طارق آباد، راولپنڈی، انجلیق پبلک سکول اینڈ کالج جی سکس فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزجی الیون، آئی آئی یو آئی سکول آئی ایٹ تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف الیون تھری،اسلام آباد سائنس سکول اینڈ کالج ایچ الیون فور، سینٹ یڑن جی ٹین فور،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ، اے پی ایس ، ڈی ایچ اے فیز ون، 502 ماڈل کالج راولپنڈی ،روٹس سکول ایند کالج ہارلے سٹریٹ راولپنڈی ، ہیرا پبلک سکول گلشن کالونی راولپنڈی ، فضیہ انٹر کالج ای نائن ،او پی ایف بوئز کالج ایچ ایٹ فور، کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ، جناح ایجوکیشن سسٹم ٹیکسلا، علی ٹرسٹ کھانہ اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور کی ٹیمیں شامل ہیں، چیف آرگنائزر اللہ دیہ مہر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 19 اکتوبر کو سیمی فائنل جبکہ 20اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا-
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 12:02:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :