قائداعظم ٹرافی، کے آر ایل نے نیشنل بنک آف پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، زیڈ ٹی بی ایل کی پی ٹی وی کے خلاف پوزیشن مستحکم، تابش کی 7 وکٹیں

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:33

قائداعظم ٹرافی، کے آر ایل نے نیشنل بنک آف پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، زیڈ ٹی بی ایل کی پی ٹی وی کے خلاف پوزیشن مستحکم، تابش کی 7 وکٹیں
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) قائداعظم کرکٹ ٹرافی میں خان ریسرچ لیبارٹریز نے نیشنل بنک آف پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، زیڈ ٹی بی کی پی ٹی وی کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی، تابش خان نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے تیسرے روز این بی پی نے 26 رنز بغیر کسی نقصان دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے کے آر ایل کو کامیابی کیلئے 33 رنز کا ہدف دیا، رمیض راجا 74 اور علی اسد 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، صدف حسین، احمد بشیر اور ثمین گل نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں کے آر ایل نے مطلوبہ ہدف دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر پورا کیا، ایک اور میچ میں زیڈ ٹی بی ایل نے 290 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے پی ٹی وی کے خلاف 160 رنز کی برتری حاصل کی، شکیل عنصر 56 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، تابش خان نے 7 وکٹیں لیں، پی ٹی وی نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 209 رنز بنا لئے تھے اور اسے زیڈ ٹی بی ایل کے خلاف مجموعی طور پر 49 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، تیمور خان 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 13/10/2018 - 22:33:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :