پاکستان ٹینس فیڈریشن آئندہ ماہ آئی ٹی ایف جونیئر کے دو ایونٹس کا انعقاد کرے گی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن ( پی ٹی ایف) آئندہ ماہ آئی ٹی ایف جونیئر کے دو ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔ پی ٹی ایف حکام کے مطابق پہلی آئی ٹی ایف جونیئر چیمپین شپ 5 سے 10 نومبر تک پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں انڈر 18 بوائز سنگلزاور انڈر 18 بوائز ڈبلز کے مقابلے جبکہ لیڈی سنگلز اور لیڈی ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ایونٹ آئی ٹی ایف جونیئر چیمپین شپ 11 سے 17 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔اس ایونٹ میں بھی مرد اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں انڈر 18 بوائز سنگلزاور انڈر 18 بوائز ڈبلز کے مقابلے جبکہ لیڈی سنگلز اور لیڈی ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 14:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :